ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہارٹاپرس گھوٹالے کی جانچ کے تحت ای ڈی نے درج کیا منی لانڈرنگ کیس

بہارٹاپرس گھوٹالے کی جانچ کے تحت ای ڈی نے درج کیا منی لانڈرنگ کیس

Sat, 03 Jun 2017 12:14:35    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے سال 2016میں ہوئے ریاستی اسکول تعلیمی بورڈ سے متعلقہ بہار ٹاپرس گھوٹالہ معاملے میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ایجنسی نے سابق بہار اسکول کی تعلیم بورڈ(بی یس ای بی)صدر اور چار پرنسپلوں سمیت کل 8 افراد کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اپناای ڈی معاملہ انفارمیشن رپورٹ درج کرنے کے لئے بہار پولیس کی ایف آئی آر اور خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)کی رپورٹ کا نوٹس لیا۔ای ڈی معاملہ انفارمیشن رپورٹ پولیس ایف آئی آر کی مانند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجنسی ملزمان کی طرف سے بنایاگیاجرم سے منسلک ممکنہ رقم اور ان کی طرف سے کمائی گئی مبینہ غیر قانونی رقم کی جانچ کرے گی۔اس گھوٹالے نے گزشتہ سال جون میں اس وقت ہنگامہ مچا دیا تھا، جب آرٹس کی کلاس میں پہلا نمبر آنے والی ویشالی ضلع کے وشنو رائے کالج سکول روبی رائے بنیادی سوالات کا بھی جواب نہیں دے پائی تھی اور اس نے پورٹیکل کو ’’پروڈگل سائنس‘‘بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس موضوع میں کھانا پکانے سے متعلق علم دیا جاتا ہے۔ان بے ضابطگیوں سے شرمشارریاستی حکومت نے اس معاملے کی ایس آئی ٹی انکوائری کا حکم دیا تھا۔اس معاملے میں اب تک 21افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس بات کا امکان ہے کہ ای ڈی ملزمان کے بیان جلد ہی درج کرے گا اور پی ایم ایل اے قانون کے تحت ان کی املاک کرک کی جائیں گی۔
 


Share: